
کراچی ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) جناح ائیر پورٹ (ارائیول – شفٹ A)
سعودی عرب سے ڈی پورٹ خاتون کی آمد، انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا انکشاف – ایف آئی اے کی بروقت کارروائی
ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی بڑی کارروائی
سعودی عرب (KSA) سے ڈی پورٹ خاتون مسافر گلشن بی بی سکنہ بہاولپور حراست میں
امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک رویہ، تفصیلی جانچ پڑتال میں اہم انکشافات
ایجنٹ طیب علی معراج الدین سکنہ فیصل آباد کی معاونت سے بیرون ملک روانگی کا اعتراف
سعودی عرب پہنچنے پر منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے حوالے کیے جانے کا انکشاف
نیٹ ورک میں زینی (لاہور)، حسیب (اوکاڑہ) اور حاجی اللہ وسایا (مقیم سعودی عرب) شامل
مسافرہ مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث، مقامی حکام کی جانب سے گرفتاری اور سزا کے بعد ڈی پورٹ
ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا
انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری
ڈائریکٹر FIA کراچی زون کا انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھنے کا عزم
شہری بیرون ملک سفر کے لیے صرف قانونی اور مستند ذرائع اختیار کریں
