
کراچی : ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ درخشاں پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی کو روکا۔ پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی کا ڈرائیور اور پچھلی سیٹ پر بیٹھا شخص موقع سے فرار ہوگیا، تاہم ایک ملزم ساگر ولد درشن لال کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد ہوئی، جس میں مری بریوری لندن ڈرائی جن کی 72 بوتلیں، مری بریوری ملینیم بیئر کے 60 کین اور جانی واکر ریڈ لیبل کی 02 بوتلیں شامل ہیں۔
برآمد شدہ شراب اور گاڑی نمبر AGA-573 (ڈائیہاتسو کیورو، سنہری رنگ) کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اپنے مفرور ساتھیوں عطا محمد ولد مبارک علی اور پردیپ کمار ولد نامعلوم کے ہمراہ ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے علاقوں میں غیر قانونی شراب کی فروخت اور ترسیل میں ملوث تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 146/2026 بجرم دفعہ 3/4 پروہیبیشن آرڈر کے تحت تھانہ درخشاں میں درج کرلیا گیا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جبکہ سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔
