
کراچی : ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ آرام باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کا نام محمد وزیر ولد غلام محمد ہے۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 53/2026، دفعہ 381-A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
