
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ایسٹ نے چار مینار چورنگی پر گلشن ڈویژن کے افسران و جوانوں کے ہمراہ سادگی اور عقیدت کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ اور ایس پی گلشن سمیت دیگر افسران اور پولیس جوان شریک ہوئے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ ڈیوٹی اوقات کے باوجود روزہ رکھ کر فرائض انجام دینا پولیس جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ وابستگی اور جذبۂ خدمت کا عملی مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے فرض شناس جوان محکمۂ پولیس کا فخر ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
گلشن ڈویژن کے افسران و جوانوں نے ایس ایس پی ایسٹ کے ہمراہ افطار کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
