
کراچی 🙁 رپورٹ : محمد حسین سومرو) غیر قانونی فارن کرنسی کی خرید و فروخت اور ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری
ڈائریکٹر Federal Investigation Agency کراچی زون کی ہدایات پر، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی نگرانی میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی ٹیم نے باغِ زہرہ اسٹریٹ، نزد جیلانی موبائل مارکیٹ ٹاور کراچی میں کامیاب کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا:
محمد شاہد ولد غلام حسین (سابق ملازم گلیکسی ایکسچینج)
محمد جنید ولد محمد مبین (سپر وائزر، ہیڈ آفس بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ، سابق ملازم گلیکسی ایکسچینج)
خرم نتھانی ولد عبد الستار (سابق ملازم سوئس ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ)
ملزمان کے قبضہ سے 19,800 امریکی ڈالر اور 03 موبائل فونز برآمد کیے گئے، جن میں فارن کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ہنڈی/حوالہ سے متعلق ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں۔
دورانِ تفتیش ملزمان نے غیر قانونی فارن کرنسی کے کاروبار اور ہنڈی حوالہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ملزمان کو برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی اور موبائل فونز سمیت تھانہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 14/2026 درج کر لی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈائریکٹر Federal Investigation Agency کراچی زون نے کہا ہے کہ غیر قانونی فارن کرنسی اور ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
