

سکھر: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی لاڑکانہ/سکھر ناصر آفتاب کی دلیرانہ کمانڈ میں مؤثر حکمت عملی کی بدولت ڈاکوؤں کے خلاف نجات مہران آپریشن میں لاڑکانہ/سکھر رینج پولیس،وفاقی سول انٹیلیجنس ایجنسی اور سندھ رینجرز کی جانب سے کچے کے ڈاکو/اغواء کار سرینڈر کرنے یا پھر دورانِ پولیس آپریشن اپنے منطقی انجام کے لئے تیار رہنے کہ واضح پیغام کے نتیجے میں گھوٹکی پولیس کی اہم کامیابی۔
متعدد مقدمات میں مطلوب کچے میں دہشت کی علامت سمجھنے والے 8 ڈاکوؤں/اغواء کاروں مور عرف مکھنو ولد میھارو شر،اصغر ولد عمر شر،نالے چنگو ولد مکھنو شر،ممتاز ولد ساجن شر،لطیف ولد پھلوان شر،بڈھو ولد کریم خان شر،شاھ بخش عرف شبن ولد جانن شر اور بھاذر عرف بھادر ولد غلام محمد عرف صدر رند والوں نے گھوٹکی پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا۔
سرینڈر کرنے والے ڈاکو سنگین نوعیت کے مقدمات جن میں قتل،دہشتگردی،اغواء برائے تاوان،چوری،ڈکیتی، بھتہ خوری،پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھے۔
سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں نے جرائم کی دنیا سے توبہ کر کے پولیس کے سامنے سرینڈر کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی ہتھیار پھینک کر پیش ہونے کا پیغام دیا۔
سرینڈر کرنے والے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے،اور مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کچے میں جاری نجات مہران آپریشن ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے اور کچے ایریا میں امن و امان کی مکمل بحالی تک جاری رہے گا۔
عوام کی جان و مال کے تحفظ جرائم کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے پر عزم ہیں۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ/سکھر رینج ناصر آفتاب
