
خیرپور: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) خیرپور کے پولیس اسٹیشن کھوڑا پر مشتعل افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ،توڑپھوڑ اور ساتھی کو چھڑالے جانے کا معاملہ۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
ہوائی فائرنگ،سرکاری املاک کونقصان پہنچانے اورزیرحراست ملزم کو چھڑاکر لے جانے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم۔
