
عمر کوٹ:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) چھاپے پر جانے والے ڈی ایس پی سمیت تمام پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے آئی جی آفیس رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی میرپورخاص کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔
کمیٹی میں ایس ایس پی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز شامل ہوں گے،
واقعے کی غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر انکوائری کی جائے، وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی ہدایت
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،
خواتین کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،
ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،
انصاف کا بول بالا ہوگا اور متاثرہ خواتین کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے گا،
عوام کے جان و مال اور عزت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار
