

ڈیرہ غازیخان (رانا فیصل سے)
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور اہم عبادت گاہوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حساس مقامات پر پولیس افسران خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن پر دیں۔
نماز جمعہ پر سیکیورٹی پلان کے تحت ضلع بھر میں پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
