

کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے جنرل سیکرٹری فارما مارکیٹ ایسوسی ایشن اسلم پولانی کی سربراہی میں 05 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
وفد میں محمد فیصل انور، محمد سہیل، محمد حسین، دانش ڈوسانی اور محمد خلیل بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران شہر کی فارما مارکیٹس سے متعلق امور، سیکیورٹی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ فارما مارکیٹس سے وابستہ مسائل کے حل اور کاروباری سرگرمیوں کے بلا تعطل تسلسل کے لیے ہر ممکن تعاون اور مؤثر سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
