
22 سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کے الزام میں سگا ماموں اور خالو گرفتار
تھانہ پنیاری کی حدود کی رہائشی 22 سالہ لڑکی “س” نے SSP آفس حیدرآباد میں ایک شکایت درج کرائی جس میں لڑکی نے الزام لگایا کہ اسکے سگے ماموں علی رضا اور خالو رضوان عرف رجو اس کیساتھ زیادتی کرتے ہیں
*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* نے مذکورہ لڑکی کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مزید انکوائری کیلئے انچارج وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل ماریہ ساریو کو حکم دیا گیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے زیادتی کا مقدمہ کرائم نمبر 34/2026 زیر دفعہ 376-ll تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ پنیاری پر درج کیا گیا جس کے بعد فوری لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا اور قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے دونوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے اور 22 سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کے الزام میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ
*خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کیساتھ کسی بھی طرح کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی*
آپ نے مزید کہا کہ متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی تحفظ اور معاونت فراہم کی جائے اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے
