
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن “غضب للحق” کے حوالے سے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں
۔ ان کے مطابق، اب تک کی کارروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
جانی نقصان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کے 415 افراد ہلاک جبکہ 580 زخمی ہو چکے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب کی گئی کارروائیوں میں طالبان کی 182 چیک پوسٹس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ 31 چیک پوسٹس پر فورسز نے قبضہ کر لیا ہے۔
عسکری سازوسامان کی تباہی کے حوالے سے بتایا گیا کہ 115 ٹینکس، بکتربند گاڑیاں اور توپیں تباہ کر دی گئی ہیں۔ فضائی کارروائیوں میں بھی تیزی لائی گئی ہے اور اب تک افغانستان کے 46 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ان پیش رفتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” میں پیش رفت جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز مؤثر طریقے سے اپنی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔
