
کراچی: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) سہراب گوٹھ میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق، پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا اور ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک کی نگرانی میں سرچ آپریشن مکمل کیا گیا۔اس کارروائی کے دوران 20 سے زائد افغان باشندے گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی ضابطے اور قانون کے مطابق کی گئی ہے۔
