
کراچی: رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ویسٹ تھانہ کورنگی کی پولیس سے مسلح ملزمان سے دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی اور ایک بلازخمی ملزم سمیت کُل دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت علی اکبر ولد محمد موسیٰ (زخمی) اور عثمان ولد محمد نبی (بلازخمی) کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، چار موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی، جبکہ زیرِاستعمال موٹرسائیکل بھی تحویلِ پولیس میں لے لی گئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
