
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو)پولیس نے دوران پیٹرولنگ کاروائی کے دوران 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ مار کی واردات کر کے فرار ہو رہے تھے۔
پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔
گرفتار ملزمان کئی شہریوں کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بنا چکے تھے،
گرفتار ملزمان سے 10 موبائل فونز، کیش رقم، 01 عدد پسٹل، 1 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت راشد، شاہنواز اور ساجد کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کا گروہ مہران ہائی وے ، نیشل ہائی وے سمیت
مختلف علاقوں پر لوٹ مار کی وارداتیں کرتا تھا۔
ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
