المنظر پل جامشورو
قاسم آباد کی رہائشی سنیلہ سومرو نامی لڑکی المنظر پل پر خودکشی کے ارادے سے پہنچی، تاہم موقع پر موجود ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے فوری اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بروقت قابو میں لے کر خودکشی کرنے سے بچا لیا۔
ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے اس کی جان بچائی۔
بعد ازاں لڑکی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے بھٹائی ٹاؤن پولیس، حیدرآباد کے حوالے کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی نے خودکشی کرنے کی وجہ نہیں بتائی، جبکہ مزید کارروائی متعلقہ پولیس کی جانب سے جاری ہے۔
