
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈیفنس پولیس نے دورانِ گشت بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس پارٹی معمول کے گشت پر مامور تھی کہ اسی دوران ملزمان شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹا گیا سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کی شناخت جہانزیب ولد نورا جان اور ابراہیم ولد مومن شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ کارتوس، ایک عدد کلائی گھڑی (لوٹا گیا سامان) اور ایک عدد 70 سی سی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل تھانہ گِزری کی حدود سے سرقہ شدہ نکلی، جس کا مقدمہ پہلے سے درج ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
