
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو زخمیوں سمیت چار ڈکیت گرفتار، اسلحہ اور سوزوکی گاڑی برآمد
ایسٹ زون، تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا ملیر ندی کے قریب پولیس مقابلہ۔
7 سے 8 ڈکیت ملزمان ملیر ندی سائمہ ہومز کے قریب گھات لگا کر شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے۔ گشت پر معمور پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی شناخت نبیل ولد عبدالعزیز (زخمی)، محمد پسند ولد میو (زخمی)، شہزاد ولد گل محمد اور نظیر ولد منظور کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور سوزوکی گاڑی نمبر KX-4168 برآمد ہوئی۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
