
مارکیٹ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹرز کے سہولت کار 2 ملزمان گرفتار، 35 سے زائد چوری شدہ موٹر سائیکل پارٹس برآمد
*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایت پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری
تھانہ مارکیٹ SHO انسپکٹر منیر احمد عباسی کی ASI امیر حمزہ چانڈیو اور دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹرز کی سہولت کاری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
پولیس کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر پنہور مسجد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد سمیر شیخ اور محمد طاہر شیخ کو گرفتار کیا گیا، جو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کی سہولت کاری کر رہے تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 35 سے زائد موٹر سائیکل کے پارٹس سے بھرے 12 کٹے/بیگ برآمد کر لیے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ برآمد ہونے والے پارٹس چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کیے گئے تھے۔ ملزمان کے مطابق یہ پارٹس ایسے افراد سے خریدے گئے تھے جو موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
مارکیٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 77/2026 بجرم دفعات 413، 34 تعزیراتِ پاکستان درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق اس نوعیت کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ موٹر سائیکل چوری میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
