

حیدرآباد
کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے اٹھارویں روز بھی ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول مہم جاری رہی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ضلع بدین میں 52 انسپیکشنز کی گئی جس میں 14 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 7 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلع دادو میں 109 انسپیکشنز کے دوران 31 خلاف ورزیوں پر 8 ہزار 700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 10 وارنگز جاری کی گئی،ضلع حیدرآباد میں 167 انسپیکشنز کی گئی جہاں 31 خلاف ورزیوں پر 29 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 24 وارنگز جاری کی گئی،ضلع ٹھٹھہ میں 75 انسپیکشنز کے دوران 23 خلاف ورزیوں پر 26 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ضلع مٹیاری میں 41 انسپیکشنز کی گئی جہاں 4 خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 100 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 26 وارنگز دی گئی، اسی طرح ضلع سجاول میں 124انسپیکشنز کے دوران 5 خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 900 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 58 کو وارنگز جاری کی گئی،
ضلع جامشورو میں 66 انسپیکشنز کی گئی جبکہ 27 وارنگز جاری کی گئی،ضلع ٹنڈو الہیار میں 57 انسپیکشنز کے دوران 7 خلاف ورزیوں پر 4 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 11 کو وارنگز جاری کی گئی،ضلع ٹنڈو محمد خان میں 43 انسپیکشنز کی گئی جہاں 2 خلاف ورزیوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 8 وارنگز دی گئی، ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 734 انسپیکشنز کی گئیں، 117 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، 81 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 164 وارنگز جاری کی گئی۔
