
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) گزری پولیس کے ہاتھوں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
ہلاک ملزم کی شناخت شایان مشوری کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک ملزم کا تعلق مشوری گینگ سے تھا اور وہ شہرِ قائد میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
ہلاک ملزم شہرِ قائد کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ وہ ڈکیتی اور رہزنی کی درجنوں وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
ہلاک ملزم کا ابتدائی مجرمانہ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق اس کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں درج ذیل مقدمات درج ہیں:
1۔ ایف آئی آر نمبر 349/11 بجرم دفعہ 395، تھانہ نیو ٹاؤن
2۔ ایف آئی آر نمبر 350/22 بجرم دفعہ 23(i)A، تھانہ نیو ٹاؤن
3۔ ایف آئی آر نمبر 250/22 بجرم دفعہ 397/34، تھانہ درخشاں
4۔ ایف آئی آر نمبر 278/25 بجرم دفعہ 397/34، تھانہ ٹیپو سلطان
5۔ ایف آئی آر نمبر 243/25 بجرم دفعہ 397/34، تھانہ گزری
6۔ ایف آئی آر نمبر 471/25 بجرم دفعہ 353/186/34، تھانہ گزری
7۔ ایف آئی آر نمبر 562/25 بجرم دفعہ 353/186/34، تھانہ گزری
8۔ ایف آئی آر نمبر 532/25 بجرم دفعہ 324/34/506/504/114، تھانہ گزری
9۔ ایف آئی آر نمبر 414/18 بجرم دفعہ 365/521، تھانہ گزری
10۔ ایف آئی آر نمبر 263/19 بجرم دفعہ 392/34، تھانہ کلفٹن
11۔ ایف آئی آر نمبر 429/19 بجرم دفعہ 353/186/427/337/114، تھانہ گزری
12۔ ایف آئی آر نمبر 123/20 بجرم دفعہ 23(i)A، تھانہ کلفٹن
13۔ ایف آئی آر نمبر 349/22 بجرم دفعہ 395/511، تھانہ ٹیپو سلطان
14۔ ایف آئی آر نمبر 356/22 بجرم دفعہ 23(i)A، تھانہ نیو ٹاؤن
ہلاک ملزم شایان مشوری کا مزید مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
