
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے احکامات پر ضلع بھر میں کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری ہے
کراچی:( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے احکامات پر ضلع بھر میں کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
امشب تھانہ بوٹ بیسن کی حدود بشیری، جناح کالونی اور اطراف میں آپریشن کیا گیا، جس کی نگرانی ایس ڈی پی او کلفٹن نے کی۔
تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر کے 50 سے زائد افراد کو (SVAS) ڈیوائس سے چیک کیا گیا اور گھروں، ہوٹلز و عارضی رہائش گاہوں کی مکمل تلاشی لی گئی۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس روزانہ ایسے آپریشنز کر کے امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنا رہی ہے۔
