
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیپا پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد لقمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس اور فروخت کی رقم برآمد ہوئی۔
اس کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
