
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) سینٹرل کے علاقے سیکٹر 6B صدیق آباد قبرستان کے قریب تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس اور مسلح ڈکیتوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ ایک ڈاکو کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی جتوئی ولد غلام اصغر جتوئی اور ندیم علی ولد علی دوست کے ناموں سے ہوئی، جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت محمد عظیم ولد محمد اعظم کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، ایک عدد ریوالور بمعہ لوڈ راؤنڈز، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ مزید تفصیلات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
