
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی بغیر مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت علی حسن جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت فیض محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ سکھن پولیس ملزمان کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک کر رہی ہے جبکہ برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی جاری ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
