
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ بلوچ کالونی پولیس کی غوثیہ مسجد، جونیجو ٹاؤن کے قریب کارروائی۔
کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم راؤ عادل کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم تھانہ ٹیپو سلطان کے مقدمہ نمبر 364/2025، بجرم دفعہ 397/34 ت پ میں بھی اشتہاری تھا۔
ملزم جونیجو ٹاؤن، محمود آباد اور اطراف کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
