
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون کے تھانہ سچل پولیس نے دورانِ گشت غازی گوٹھ، اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان پہلے موٹرسائیکل چوری کرتے اور پھر اسی موٹرسائیکل پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ برآمد موٹرسائیکل نمبر KGG-0162 تھانہ عزیز بھٹی کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
