حیدرآباد سیری پولیس کی کارروائی، مختلف وارداتوں میں چوری و چھینی گئی 6 موٹر سائیکلیں برآمد
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر میں موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے حیدرآباد پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سیری پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں چوری اور چھینی گئی 6 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انچارج چیک پوسٹ سیری سب انسپیکٹر شوکت علی درس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت اور اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر جانچ پڑتال کی، جس کے نتیجے میں 6 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔
برآمد شدہ موٹر سائیکلوں میں سے ایک ہونڈا موٹر سائیکل سیری کی حدود سے چھینی گئی تھی جبکہ دیگر موٹر سائیکلوں کے متعلق مزید معلومات اور اصل مالکان کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. میکر: 125
رنگ: سیاہ
ماڈل: 2020
انجن نمبر: 921820
چیسس نمبر: 10444
2. میکر: CD-70
رنگ: سیاہ
ماڈل: 2021
انجن نمبر: 169214
چیسس نمبر: 627515
3. میکر: ایکسپریس
رنگ: سیاہ
ماڈل: 2025
انجن نمبر: 007552
چیسس نمبر: 007506
4. میکر: ایکسپریس
رنگ: سیاہ
ماڈل: 2025
انجن نمبر: 012473
چیسس نمبر: 0122771
5. میکر: چائنا
رنگ: سیاہ
ماڈل: نامعلوم
انجن نمبر: 107177
چیسس نمبر: CC367225
6. میکر: ہونڈا
ماڈل: 2026
انجن نمبر: VI-14731
چیسس نمبر: 1082202
حیدرآباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
