
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود لیاری ایکسپریس وے نزد الیاس گوٹھ میں پولیس کا اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت گرفتار کرلیے گئے
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت محمد عاطف ولد محمد امین اور عامر ولد اسلم کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین، موبائل فون، والٹ معہ نقد۔رقم ایک عدد بائیک برآمد ہوئی۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ملزمان کا کریمنل ریکارڈ و دیگر تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
