
کراچی:( محمد حسین سومرو) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی،
کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایچ ٹی سی کراچی کی ہدایات پر کی گئی،
مصدقہ اطلاع پر پاسپورٹ آفس صدر کراچی کے قریب دو ہوٹلوں پر چھاپہ مارا گیا،
کارروائی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 33 خواتین کو حراست میں لیا گیا،
خواتین کے ہمراہ انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا،
ملزمان کے قبضے سے 29 پاسپورٹس اور دیگر متعلقہ مواد برآمد ہوا،،ترجمان ایف آئی اے
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خواتین کو وزٹ ویزا کے بہانے متحدہ عرب امارات بھجوایا جا رہا تھا،
خواتین کو جسم فروشی اور جنسی استحصال کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا،
ملزمان کے خلاف تین الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،
ملزمان ضیاء الحق، امتیاز علی، فرمان علی اور سکینہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا،
مقدمات پریوینشن آف ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت درج کیے گئے ہیں،
مزید تفتیش جاری ہے،،ترجمان ایف آئی اے
