مکی شاہ پولیس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرمنل سے مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
مکی شاہ پولیس نے دورانِ گشت ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے مسلح اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مؤثر ایکشن لیا۔ پولیس کو گشت کے دوران موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ مسلح ملزمان نظر آئے، جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اپنا راستہ تبدیل کرلیا
پولیس نے صورتحال کو مشکوک جانتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب شروع کیا، جس پر ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ مکی شاہ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تعاقب جاری رکھا اور ریلوے پھٹری تہرانی پمپ کے قریب ملزمان کا گھیرا تنگ کر دیا
پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں موقع پر گرفتار کر لیا گیا
گرفتار ملزم کی شناخت نصر اللہ بروہی کے نام سے ہوئی ہے
ملزم کے قبضے سے اسلحہ (پسٹل) اور کرسٹل آئس برآمد ہوئی
زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور اسٹریٹ کرمنل/منشیات فروش گروہ سے تعلق رکھتا ہے، جو شہریوں سے لوٹ مار کے ارادے سے علاقے میں گھوم رہے تھے
گرفتار ملزم کے مزید کرمنل ریکارڈ اور دیگر ساتھیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے
حیدرآباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے
