حیدرآباد 18 مارچ ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد میں آج ڈویژنل ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات حیدرآباد شہزاد شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں صدر حیدرآباد پریس کلب جنید خانزادہ، سینیئر صحافی عبدالحفیظ عابد، جے پرکاش، علی واحد سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد یعقوب بھٹی، انفارمیشن آفیسر عالمگیر رانجھانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات شہزاد شیخ کی صدارت میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے روشنی میںحیدرآباد، بدین ، جامشورو اور ٹنڈو محمد خان سے کل وقتی صحافیوں کی موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اتفاق رائے سے مطلوبہ معیار اور کوائف پر مشتمل تمام درخواستوں پر ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جن درخواستوں میں میڈیا کے اداروں کے کورننگ لیٹر ، تنخواہ کی سلپ موجود نہیں تھی ایسی درخواستوں کے کوائف مکمل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل ایکریڈیٹیشن کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 31 مارچ 2026 تک ایکریڈیٹیشن کارڈز کے ضمن میں درخواستیں وصول کی جائیں گی اس موقع پر کمیٹی نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمدکو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور تمام صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی درخواستیں جمع کرانے سے قبل قانونی تقاضوں کے مطابق مطلوبہ کوائف ضرور پورے کریں تاک جلد ازجلد انکے ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری ہوسکیں۔
