
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ بریگیڈ پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں۔ پولیس نے تین مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے چار گٹکا ماوا فروشوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مضرِ صحت تیار گٹکا ماوا اور فروخت کی رقم برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان میں اویس ولد منصور، اویس ولد بشیر، شہباز ولد قادر بخش اور ایاز ولد غلام رسول شامل ہیں۔ گرفتار ملزم اویس اس سے قبل بھی گٹکا ماوا فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
