
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ گزری پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل اسنیچرز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزمان خیابانِ بدبان، فیز VII ڈی ایچ اے میں ایک شہری سے ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہیں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت فہیم ولد محمد حسین اور قاسم ولد عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 ہنڈا 125 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے دفعہ 550 CrPC کے تحت تحویل میں لے لیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ گزری میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی اور ان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔
