
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ عزیز آباد پولیس کی موبائل نے دورانِ گشت اللہ والی چورنگی، نزد مدنی مسجد، ایک مشتبہ شخص کو موٹر سائیکل نمبر KNN-5360 پر سوار دیکھا۔ اسے روک کر تفتیش کی گئی تو وہ موٹر سائیکل کے کاغذات پیش نہ کر سکا۔ موٹر سائیکل کو بذریعہ CPLC چیک کیا گیا۔
چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ موٹر سائیکل تھانہ عزیز آباد کے مقدمہ نمبر 182/26، بجرم دفعہ 381-A کے تحت چوری شدہ ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالوہاب ولد اقبال کو گرفتار کر لیا اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔
گرفتار ملزم اس سے قبل بھی تھانہ شریف آباد سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جبکہ اس کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
