

کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس پی انویسٹیگیشن کیماڑی نے شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف اور کانسٹیبل سعادت خان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف 2009 میں جبکہ کانسٹیبل سعادت خان 2014 میں شہید ہوئے تھے۔
اس موقع پر سندھ پولیس کی جانب سے شہداء کے اہلِ خانہ کو تحائف پیش کیے گئے۔ ایس پی انویسٹیگیشن کیماڑی کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ایس ایس پی مسرور احمد جتوئی نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ پولیس ہر مشکل گھڑی میں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
