

کراچی: ( بیورو رپورٹ) ای این آئی نیوز ایجنسی کے چیف کرائم رپورٹر محمد حسین سومرو کی تھانہ جیکسن کے انچارج انسپکٹر عنایت اللہ مروت سے ان کے آفس میں ملاقات ۔
عنایت اللہ مروت کے چارج سنبھالے ہی علاقے میں جرائم کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن اور اسٹریٹ کرائم کے سدباب کے لئے پیٹرولنگ ٹروپس کو الرٹ کرنے پر ان کی تعریف کی۔
ایس ایچ او عنایت اللہ مروت ایک پرانے تجربہ کار اور ایماندار آفیسر ہیں ۔
امید ہے کہ کیماڑی جیکسن کے علاقے میں جرائم کا جلد خاتمہ کرنے کی اپنی پوری کوشش کریں گے۔
ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔
جناب عنایت اللہ مروت نے ای این آئی نیوز ایجنسی کے چیف رپورٹر جناب محمد حسین سومرو صاحب کو یقین دلایا کہ وہ علاقے کو جرائم سے صاف کرنے کے لیے اپنی مکمل پیشہ ورانہ مہارت کو استعمال کریں گے۔
