
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ گلشن اقبال پولیس کی ٹیکنیکل بنیادوں پر اہم کارروائی کرتے ہوئے
موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد۔
گرفتار ملزمان میں جلال اور عامر شامل ہیں۔
گلشنِ اقبال پولیس نے پہلے ملزم جلال کو گرفتار کیا۔
ملزم جلال کی نشاندہی پر عامر کی گرفتاری عمل میں آئی۔
ملزمان کے تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
