
کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈشنل آئی جیز کراچی،آپریشنز،ڈی آئی جیزہیڈکواٹڑز،اسٹبلشمنٹ،ویسٹ زون،سیکورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن،آرآرایف / سی ایم یو،ٹریننگ کے علاوہ اے آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی آرآرایف / سی ایم یو کی جانب سے آرآرایف / سی ایم یو کی نفری کی تعیناتی،آلات،ٹرانسپورٹ،رہائش اور دیگرپرتفصیلی بریفنگ دی۔
کچے کے علاقوں میں تعینات آرآرایف کی نفری کو مرحلہ وار واپس بلاکرکراچی میں ریزرو پر رکھا جائے۔ آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو
سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز کی نفری کو آرآرایف کی ٹریننگ دے کرکچے میں تعینات کیا جائے۔آئی جی سندھ
زیرتربیت 540اہلکاروں کو اینٹی رائٹ کی بنیادی تربیت دے کر کراچی کے تین زونزمیں بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کیا جائے۔ جاویدعالم اوڈھو
شعبہ ٹریننگ آرآرایف اور اینٹی رائٹ ٹریننگ سے متعلق انتظامات کو یقینی بنائے۔آئی جی سندھ
