
کراچی:( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر اسٹیل مل سے قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔
تھانہ بن قاسم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لوہا و اسکریپ چوری میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالفتحہ فتحے، ریحان علی اور شفیق احمد کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 55 کلو سے زائد لوہا برآمد ہوا
گرفتار ملزمان اسٹیل مل سے اسکریپ چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزمان چوری شدہ اسکریپ مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے مزید ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ضلع ملیر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
