
کراچی:( محمد حسین سومرو) تھانہ درخشاں پولیس پارٹی نے دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار اسٹریٹ کرمنلز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی، بغیر لائسنس پستول بمعہ 03 زندہ راؤنڈز، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اسجد ولد خالد اور عمران ولد شوکت کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
گرفتار ملزمان عادی اسٹریٹ کرمنلز ہیں اور شہرِ کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
دوران تفتیش ملزمان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے اسی رات تھانہ درخشاں کے علاقے میں ایک شہری سے موبائل فون اور نقدی چھینی، جس کے متعلق مقدمہ نمبر 207/2026 بجرم دفعہ 397/34 تعزیراتِ پاکستان درج پایا گیا
گرفتار ملزم عمران ماضی میں بھی متعدد ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے
ملزم عمران کا سابقہ کرمنل ریکارڈ
1۔ مقدمہ نمبر 101/2023 بجرم دفعہ 381-A/411 PPC، تھانہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا
2۔ مقدمہ نمبر 176/2023 بجرم دفعہ 397/34 PPC، تھانہ گلشنِ اقبال
3۔ مقدمہ نمبر 241/2023 بجرم دفعہ 353/186/324/34 PPC، تھانہ فیروزآباد
4۔ مقدمہ نمبر 242/2023 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ فیروزآباد
5۔ مقدمہ نمبر 549/2023 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا
گرفتار ملزم اسجد ولد خالد کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے
ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل نمبر KDK-4334 (یونیک 70) کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 208/2026 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ درخشاں میں درج کر لیا گیا ہے
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں
