
کراچی:( محمد حسین سومرو) انوسٹی گیشن ٹیم ماڑی پور کی اہم کاروائی میں مغوی خاتون کو بچوں سمیت بازیاب کروالیا گیا۔
خاتون پروین 11 سالہ بیٹی اقراء اور 02 سالہ بیٹے حنان سمیت مورخہ 1 مارچ کو ماڑی پور کے علاقے سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ مسرور احمد جتوئی
واقعہ کا مقدمہ تھانہ ماڑی پور میں درج کیا گیا تھا۔
تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے مغوی خاتون اور بچوں کو بلدیہ کے علاقے سے بازیاب کرلیا۔
واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن مسرور احمد جتوئی
