
گجرات (شاہد بیگ سے)
12 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جھلس گیا
ذرائع کے مطابق
سرائے عالمگیر کے نواحی علاقہ چکھڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 12 سالہ خضر چھت پر کھیلتے ہوئے اچانک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے باعث وہ شدید جھلس گیا۔
زخمی بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
مزید معلومات کے مطابق خضر تھانہ بولانی کی حدود میں واقع گاؤں چکھڑ کا رہائشی ہے۔
