
کھاریاں (شاہد بیگ سے) — معروف طبی مرکز “سلطان ہڈی جوڑ ہسپتال” کو جی ٹی روڈ پنجن کسانہ سے منتقل کر کے گرینڈسٹی میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال کی نئی عمارت میں مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس منتقلی کا مقصد مریضوں کو زیادہ آرام دہ ماحول اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ نئے مقام پر ایکس رے، فزیوتھراپی اور ہڈیوں کے امراض کے علاج کے لیے جدید مشینری بھی نصب کی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں نے ہسپتال کی منتقلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے طبی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔
