
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق گزشتہ شب، تھانہ بریگیڈ پولیس کا گدا موڑ لائنز ایریا کے قریب مسلح ڈاکوؤں سے سامنا ہوا۔ پولیس نے ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ دونوں طرف سے فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا، جس کی شناخت محمد معیز عرف ملنگی ولد محمد شاکر کے طور پر ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ اسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم تھانہ بریگیڈ کے مقدمہ نمبر 129/2026 بجرم دفعہ 411/413 میں مطلوب تھا۔ اس کا سابقہ مختلف تھانوں سے متعدد مقدمات سے ہے۔ تفتیش جاری ہے، اور ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
