
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی اے وی ایل سی سی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر DIO کورنگی ڈویژن، PI اظہر حسین نے چیکنگ ڈیوٹی کے دوران بہترین کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سبحان خان ولد شاہد خان کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر RNJ-2477 ہونڈا 70 برآمد ہوئی، جو تھانہ کورنگی کی ایف آئی آر نمبر 123/2026 میں سرقہ شدہ ہے۔
دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے دو ساتھیوں، سلمان عرف سالو اور کالا پٹھان، کے نام ظاہر کیے، جو سلو گینگ سے وابستہ ہیں۔ ملزم کی نشاندہی پر چھاپوں کے دوران مزید دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
برآمد موٹر سائیکلوں کی تفصیل (دفعہ 550 ضابطہ فوجداری):
KTO-4904 سپر پاور 70
یونیک موٹر سائیکل (انجن و چیسس نمبر مٹا ہوا، ناقابلِ سراغ)
