
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی پی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیرِ صدارت ہفتہ وار کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ضلعی اور انویسٹی گیشن ونگ ایسٹ زون کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔
ایسٹ زون کے تھانوں میں ہفتہ بھر کے جرائم، انسدادِ جرائم اور مفرور/اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں منشیات کے خلاف کارروائی، غیر قانونی افغان نیشنلز کی گرفتاری اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے ہدایت دی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ناکہ بندی، اسنیپ چیکنگ اور QRF ریسپانس مزید مؤثر بنایا جائے، جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں پُرامن ماحول کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
