گجرات.ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات میاں جاوید اکبر بیٹو نے گجرات شاہ فیصل گیٹ کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ۔جامع مسجد شاہ فیصل گیٹ کے خطیب سید ضیاء اللہ شاہ کے پوتے سید عنایت اللہ شاہ کو عمر قید کی سزاء سنائی ھے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم عنایت اللہ شاہ نے سال 2024.کے دوران سرشام چھری سے مسلح ہوکر معمولی وجہ سے سرفراز بٹ کے لڑکے کو قتل کر دیا تھا ۔استغاثہ کی طرف سے مقدّمہ کی پیروی سنیر ایڈووکیٹ شیزاد افضل میر ایڈووکیٹ نے کی اور ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں عدالت کی معاونت کی ہے ۔ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن گجرات میں درج ہوا تھا ۔اور سید ضیاء اللہ شاہ نے جمعہ کے دوران مسجد میں اعلان کیا تھا کہ وہ اس گناہ میں اپنے پوتے کی پیروی نہیں کریں گئے ۔
