
گجرات (شاہد بیگ سے)نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گجرات پولیس کا ایک اور سپوت راہ حق میں جام شہادت نوش کر گیا۔
گجرات: شہید کنسٹیبل عمر آفتاب بیگ 3973/C تھانہ کڑیانوالہ کی چوکی جلالپور صوبتیاں میں تعینات تھا۔
گجرات: واقع صدر سرکل، تھانہ کڑیانوالہ کی چوکی جلالپور صوبتیاں کے علاقہ بہوچھ، ڈوئیاں روڈ کے قریب پیش آیا
گجرات: دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈکیت ایک فیملی سے طلائی بالیاں اور نقدی چھین کر جانب موضع ڈوئیاں فرار ہوئے۔
گجرات : متاثرہ فیملی کی نشاندہی پر انچارج چوکی جلالپور صوبتیاں دانیال عنصر TSI اور SHO کڑیانوالہ کا نفری کے ہمراہ ڈکیتوں کا تعاقب
گجرات: ڈکیتوں نے پولیس پارٹی کو اپنے تعاقب میں آتا دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کر دی
گجرات: تاہم پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا، موضع ڈوئیاں کے قریب ملزمان نے موٹر سائیکل سے اتر کر سڑک کی اوٹ لے کر پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ جاری رکھی
گجرات: پولیس پارٹی نے گاڑی سے اتر کر سڑک کی دوسری جانب آڑ لی۔ اسی دوران ملزمان کی جانب سے کیا گیا ایک فائر کنسٹیبل مرزا عمر آفتاب کے سر پر بائیں جانب لگا
گجرات: فائر سے کنسٹیبل مرزا عمر آفتاب بیگ شدید مضروب کر موقع پر ہی شہید ہو گئے
گجرات: پولیس پارٹی کی جانب سے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ
گجرات :فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سٹرک کی دوسری جانب ایک کس اسم و مسکن نامعلوم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک پڑا ملا
گجرات: ہلاک نامعلوم ملزم کے پاس ہی وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل ہنڈا 125 بھی میں ملا جبکہ اسکا ساتھی فرار
گجرات: گجرات پولیس کی سینئر کمان سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود
گجرات: مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر پولیس کا سرچ آپریشن جاری۔۔
گجرات: PFSA اور کرائم سین کی ٹیمز موقع پر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف
گجرات: شہید کنسٹیبل مرزا عمر آفتاب کا تعلق ضلع گجرات کے تھانہ ٹانڈہ کے گاؤں سگھر سے ہے۔
