
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ رسالہ کی حدود میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم افضل سے پستول بمعہ راؤنڈز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جو تھانہ شیر شاہ میں درج مقدمہ کی تھی۔ ملزم پہلے بھی منشیات کے مقدمے میں جیل جا چکا ہے۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مفرور کی تلاش جاری ہے۔ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
